SchoolSuitPk · اے کمپلیٹ سوٹ فار یور اسکول
پاکستان کے اسکولوں کے لیے مکمل اسکول مینجمنٹ سافٹ ویئر
فیس چالان، حاضری، امتحانات اور رزلٹ کارڈ، والدین اور اساتذہ کی موبائل ایپ، تنخواہیں، اکاؤنٹس اور اے آئی، سب کچھ ایک ہی سسٹم میں۔ ایک کیمپس ہو یا پچاس، ایک ہی لاگ اِن۔
آپ کے اسکول کی ہر ضرورت، ایک جگہ
فیس مینجمنٹ
پورے اسکول کے ماہانہ فیس چالان ایک کلک میں۔ بقایا جات اور لیٹ فائن خود بخود اگلے چالان میں، بہن بھائی رعایت اور نادہندگان کی فہرست۔
حاضری
اساتذہ موبائل سے حاضری لگائیں، غیر حاضر بچوں کے والدین کو اسی صبح اطلاع، اور ماہانہ رجسٹر پرنٹ کے لیے تیار۔
امتحانات اور رزلٹ کارڈ
نمبرز کا اندراج، اپنا گریڈنگ سسٹم، ایڈمٹ کارڈ اور پرنٹ ہونے والے رزلٹ کارڈ، بورڈ ہو یا کیمبرج۔
والدین اور اساتذہ کی ایپ
والدین فون پر حاضری، فیس، ڈائری، ہوم ورک، نتائج اور نوٹس دیکھیں۔ کئی بچوں کے لیے ایک ہی لاگ اِن۔
تنخواہیں اور عملہ
اساتذہ اور عملے کی حاضری، چھٹیاں اور ماہانہ پے رول، تنخواہ کی سلپ کے ساتھ۔
ملٹی کیمپس
کئی برانچوں والے اسکول سسٹمز کے لیے کلسٹرز، مرکزی فنانس اور ہیڈ آفس رپورٹس۔
SchoolSuitPk کیوں؟
- پاکستانی اسکولوں کے طریقۂ کار کے مطابق تیار کیا گیا
- کوئی انسٹالیشن یا سرور نہیں، ہر موبائل اور لیپ ٹاپ پر چلتا ہے
- ہر صارف صرف وہی دیکھے جس کی اسے اجازت ہو
- اے آئی لیسن پلانر اور طلبہ کے لیے روزانہ مشق
- سیٹ اپ، ڈیٹا منتقلی اور عملے کی تربیت میں مدد
- اردو اور انگریزی میں سپورٹ
کوئی مقررہ پیکج نہیں: قیمت آپ کے طلبہ، کیمپسز اور منتخب ماڈیولز کے مطابق طے ہوتی ہے۔ نیچے فارم پُر کریں، ہماری ٹیم آپ سے رابطہ کرے گی۔